پشاور میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے دھماکا ، فائرنگ، متعدد زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں ریلوے اسٹیشن کے سامنے دھماکا ہوا اور فائرنگ کی اطلاع بھی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو ئے ہیں۔یہ واقعہ پریس کلب کے قریب پیش آیا۔

واقعے کی جگہ پر آگ لگ گئی ہےجس پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی جگہ پہنچ گئے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔