پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں دن بھر کی بارش کے بعد بڈھنی نالہ میں طغیانی آ گئی، چارسدہ روڈ پر پانی آنے کے باعث ٹریفک بند ہو گیا اور مختلف نواحی علاقوں کا رابطہ پشاور سے کٹ گیا۔
سردار احمد جان کالونی کے قریب چارسدہ روڈ پر دو سے ڈھائی فٹ پانی کھڑا ہو گیا ،جس کی وجہ سے بخشوپل، ناگمان، خزانہ شوگرملز سمیت مختلف نواحی علاقوں کا رابطہ چارسدہ روڈ کے ذریعے پشاور سے کٹ گیا۔
جبکہ پل کے قریبی رہائشی علاقوں میں گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،بڈھنی نالے میں طغیانی کے باعث چارسدہ روڈ پر پانی کھڑا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلے کے حل کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔