پشاور(جیوڈٰسک)پشاور میں رات گئے ہونے والی تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
رات گئے شہر میں کالی گھٹائیں چھاگئیں جس کے بعد بادل خوب،گرجے ، چمکے اور برسے بارش سے پورا شہر جل تھل ہوگیا۔ ابر کرم برسنے کے بعد موسم میں قدری خنکی آ گئی۔صبح ہوتے ہی آسمان پر ایک بار پھر سورج نکل آیا ۔چمکیلی دھوپ اور ٹھنڈی ہوا سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز تک وقفے وقفے سے بارش ہونے کی نوید سنائی ہے۔ ادھر ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت بڑھنے لگی ہے۔سب سیزیادہ درجہ حرارت کراچی چھور اور مٹھی میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لاہور اور پشاور کا درجہ حرارت بھی تیس ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ گیا۔