پشاور (جیوڈیسک) پشاورکے علاقہ ڈھکی منور شاہ میں قومی ورثہ قراردی جانے والی راج کپور حویلی کو مسمار کرنے کا مقدمہ تھانہ خان رازق شہید میں درج کرلیاگیا ہے۔ مقدمہ میں تین افراد کو نامزد کیاگیاہے۔
پولیس کے مطابق ڈھکی منورشاہ میں راج کپور حویلی کو مسمار کیاجارہا تھا جسے روک دیاگیا۔ جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختوں خوا کے ڈاکٹر عبدالصمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔ جس میں علی قادر، اسرار اور حسن قادر کو نامزد کیاگیاہے جو حویلی کو مسمار کرنے میں ملوث تھے۔ تاہم کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔
یاد رہے کہ راج کپور حویلی کو قومی ورثہ قراردیاگیا ہے۔ جسے مالکان مخدوش قرار دے کرمسمار کرنا چاہتے ہیں۔