پشاور: رمضان المبارک کیلئے سیکورٹی پلان تیار کرلیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں رمضان المبارک کے لئے پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیز نے فول پروف سیکورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی پلان کے تحت تراویح کے بڑے اجتماعات پر پانچ اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ چھوٹی مساجد پر دو اہلکار تعینات ہوں گے۔ شہر کے داخلی راستوں پر عارضی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ رش والے مقامات پر اضافی نفری تعینات اور اہم شاہراہوں پر گشت بڑھا دیا جائے گا۔ ڈیوٹی سیغفلت برتنے والے اہلکار کو معطل کیا جائے گا۔

پندرہ رمضان سے بازاروں میں خواتین اہلکار تعینات کی جائیں گی۔ خواتین بازاروں میں مردوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ جمعتہ المبارک کے لئے صدر بازار سمیت بڑے بازاروں کی حدود میں ہر طرح کی گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا۔ ماہ صیام میں بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ جاری رہے گا۔