پشاور:رمضان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی جان نہیں چھوڑی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) رمضان المبارک میں بھی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے پشاور کے شہریوں کی جان نہیں چھوٹ سکی، شہری اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سحر و افطار کے وقت بھی جاری رہتی ہے۔ ماہ رمضان میں سحر و افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان جب پیسکو نے کیا تو شہریوں نے سکھ کاسانس لیا تھا، لیکن پیسکو اپنا وعدہ بھول گئی۔ ماہ رمضان میں بھی اندرون شہر سکندر پورہ، ہشت نگری، کریم پورہ اور ملحقہ علاقوں میں بارہ بارہ گھنٹوں تک بجلی بند رہتی ہے۔ شہر کے نواحی علاقوں میں صورتحال ابتر ہے۔

جہاں 18 سے 20 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اگربجلی آبھی جائے تو کم وولٹیج کے باعث برقی آلات خراب ہو رہے ہیں اور لوگوں کو مالی نقصان بھی اٹھانا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی بندش سے اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہوجاتی ہے۔

جس سے روزے اداروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ پیسکو نے ماہ رمضان کے دوران پشاور میں 5 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کیاتھا۔ تاہم اس اعلان پر عمل درآمد بہت کم علاقوں میں ہورہا ہے۔