پشاور : رشید گڑھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایلیٹ فورس کے دو جوان شہید

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ رشید گڑھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کے دو جوان شہید ہو گئے۔

واقعہ میں شہید ہونے والے دونوں اہلکار مردان میں ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔