پشاور میں چوہوں کے کاٹنے سے مزید 23 افراد اسپتال پہنچ گئے

Mouse

Mouse

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں چوہوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کیلیے درد سر بن گئے ہیں، منگل کو بھی مزید 23 متاثرہ افراد کو چوہوں کے کاٹنے کے باعث اسپتال لایا گیا جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 423 ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ایک مریض کیلیے 870 روپے کا انجکشن درکار ہوتا ہے جبکہ جسم کے اوپر کے حصے پر کاٹنے کی صورت میں 4 انجکشن لگانے کی ضرورت ہوتی ہے جس میں زیادہ خرچہ درکار ہوتا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق اب تک آنے والے مریضوں میں زیادہ بچے ہیں جن کی تعداد 195 ہے جبکہ141 مرد اور86 خواتین کو بھی چوہوں کے کاٹنے کے باعث اسپتال لایاگیا۔