پشاور (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے پشاور کے مختلف علاقوں سے غیر رجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان بھتا خوروں اور کالعدم تنظیموں کو بھی سمز فروخت کرتے رہے ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جمرود اور چارسدہ روڈ پر غیر رجسٹرڈ سمز فروخت کرنے والے چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افراد بھتا خوروں اور کالعدم تنظیموں کو موبائل فون کی سمز فروخت کرتے ر ہے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے درجنوں غیر رجسٹرڈ سمز بھی برآمد ہوئیں۔