پشاور: رنگ روڈ پر سیکورٹی قافلے پر شر پسندوں کا حملہ

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) رنگ روڈ پر سیکورٹی قافلے پر دستی بم سے حملہ، جمرود میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے دو خاصہ دار زخمی ہو گئے۔

دہشت گرد ایک بار پھر متحرک ہو گئے، پشاور رنگ روڈ پر آج دہشت گردوں نے اس وقت حملہ کیا جب سیکورٹی فورسز کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا ۔ عینی شاہدین کے مطابق شدت پسندوں نے سیکورٹی قافلے پر دستی بم پھینکا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شر پسندوں کی تلاش شروع کر دی۔ ادھر جمرود میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے دو خاصہ دار زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر موقع سے شواہد اکھٹا کئے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔