پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے رنگ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ تھانہ بھانہ ماڑی کا ایس ایچ او گھر سے ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ پہاڑی پورہ کے علاقہ میں ان کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے ایس ایچ او حمید، ان کا گن مین اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔