پشاور : دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

Peshawar

Peshawar

ٔنوشہرہ (جیوڈیسک) ٔنوشہرہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر اونچے درجے کا جبکہ دریائے پنج کوڑہ، شاہ عالم، ادیزئی اور دریائے ناگمان میں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سیل کے مطابق دریا ئے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پا نی کا بہاو ایک لاکھ چھیالیس ہزار ایک سو کیوسک ہے۔ یہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ورسک کے مقام پر دریا کا بہاو 99 ہزار 710 کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے پنج کوڑہ میں دیرکے مقام، دریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام، دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام اور دریائے ناگمان میں چارسدہ روڈ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلہ، دریائے سوات میں خوازہ خیلہ اور اماندرہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ صوبہ کیدیگر تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔