پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر دہشت گردوں نے راکٹوں سے حملہ کر دیا، پولیس اہلکار اور واپڈا ملازم جاں بحق ہو گئے۔دہشت گردوں نیگرڈ اسٹیشن پر راکٹوں سے حملے کے بعد شدید فائرنگ کی۔
جاں بحق ہونیوالوں میں کمیو نٹی پولیس اہلکار خالد سعید اور واپڈا سکیورٹی انچارج معراج شامل ہیں۔
پا نچ واپڈا اہلکار تاحال لا پتہ ہیں۔ راکٹ حملے سے گرڈ اسٹیشن کے کنٹرول روم میں آگ لگ گئی جس سے وسیع علاقہ میں بجلی منقطع ہو گئی۔ آگ پر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔