پشاور میں سکول پر حملے نے ہلا کر رکھ دیا: جرمن چانسلر

Angela Merkel

Angela Merkel

برلن (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ بچوں کا قتل اور انہیں یرغمال بنانے کا فعل ایسی بربریت ہے کہ اِس کی مثال ممکن نہیں۔

جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور اس حملے کے متاثرین کے ساتھ ہے۔