پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پانچ مطلوب ملزموں سمیت 24 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔
پشاور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پشتخرہ، باڑہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران پولیس نے پانچ مطلوب ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ سرچ آپریشن میں انیس مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے پکڑے جانے والے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد محرم الحرام سے پہلے شہر میں سیکورٹی انتظامات بہتر بنانا ہے۔