پشاور (جیوڈیسک) پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں 14 افغان باشندے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن حیات آباد کے مختلف مقامات پر کیا گیا۔ جس دوران 14 افغان باشندوں سمیت 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن میں 5 جوا باز بھی شامل ہیں۔
اہم شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔ اور درجنوں مشکوک گاڑیوں کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی گئی۔