پشاور: سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی زخمی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے حملے میں ڈی ایس پی رورل عابد الرحمان زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی پر شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

باڑہ شیخان کے قری فرنٹیئر روڈ پر ڈٰی ایس پی عابدالرحمان کی قیادت میں سرچ آپریشن جاری تھا۔ اسی دوران گاڑی اور موٹر سائیکل پر سوار شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس سے عابدالرحمان زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی تاہم شدت پسند علاقہ غیر کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ زخمی ڈی ایس پی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈی ایس پی عابدالرحمان کو ٹانگ میں گولی لگی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پشاور میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔