پشاور : سیکریٹریٹ بس دھماکے کے مشتبہ ملزم کا خاکہ جاری

Suspects accused Profile

Suspects accused Profile

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکے کے مشتبہ ملزم کا خاکہ جاری کر دیا۔ پشاور پولیس نے سیکریٹریٹ ملازمین کی بس کو دھماکے سے اڑانے والے مشتبہ ملزم کا خاکہ بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کے بیانات کی روشنی میں تیار کیا۔ خاکے میں مشتبہ ملزم کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان لگتی ہے جبکہ اس کے بال چھوٹے اور ہلکی داڑھی بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر نے تحقیقات کے دوران بیان دیا تھا کہ مشتبہ ملزم دوران سفربس میں سوار ہوا تھا اور چارسدہ روڈ پر دھماکے کے مقام سے پہلے بس سے اتر گیا تھا۔ 27 ستمبر کو سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔