پشاور : سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا، 14 جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) کے علاقے بڈھ بیر میں تھانے کے قریب دھماکے میں بچوں سمیت 14 جاں بحق، متعدد زخمی، 8 گاڑیاں تباہ، پولیس کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے میں 3 بچوں سمیت 14 بحق جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کا قافلہ کوہاٹ سے پشاور آ رہا تھا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 8 گاڑیاں اور کئی دکانیں مکمل تباہ ہو گئیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 40 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو گاڑی میں نصب کیا گیا تھا. گاڑی میں مارٹر گولے بھی رکھے گئے تھے۔

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ دھماکے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔