پشاور خود کش حملے میں سابق افغانستان وزیر اعظم کے بیٹا بھی جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور خود کش دھماکے میں افغانستان کے سابق وزیر اعظم قاضی امین وقار کے بیٹے قاضی بلال بھی جاں بحق ہو ئے۔

خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے قاضی بلال کے بھائی قاضی یحیی نے ذاریع سے گفتگو میں بتایا کہ خود کش دھماکے کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والا اس کا بھائی قاضی ہلال افغان ٹریڈ کمشنریٹ اور بھتیجا ادریس یو این ایچ سی آر میں ملازمت کرتا تھا۔