پشاور: ایڈیشنل سیشن جج نے سابق ایس ایچ او کی سزا معطل کردی

Arshad Khan

Arshad Khan

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں لاپتہ شخص کیس میں سابق ایس ایچ او ارشد خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کوایڈیشنل سیشن جج نے کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلہ معطل کر دیا۔

سابق ایس ایچ او ارشد خان پر دوران ڈیوٹی 2009 میں خیرالرحمان نامی شخص کو لاپتہ کرنے کا الزام تھا جسے جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر اللہ نے تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے دی جانے والی سزا کوایڈیشنل سیشن جج کلیم ارشد نے کالعدم قرار دے کر فیصلہ معطل کرتے ہوئے ایس ایچ اور کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ کیس کی سماعت 28 جون کو کی جائے گی۔