پشاور : شاہین ٹاون سے گرفتاردو مبینہ بھتہ خور مدرسہ کے طالب علم نکلے

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ شاہین ٹاون سے گرفتاردو مبینہ بھتہ خور ایک مدرسہ کے طالب علم نکلے۔ پولیس کے مطابق تھانہ تہکال کی حدود سے گذشتہ روز دو مبینہ بھتہ خور گرفتار کئے گئے۔

دونوں ملزم اوقاف مدرسہ کینٹ کے طالب علم نکلے۔ طالب علموں نے حیدر نامی تاجر سے ایک کڑور روپے بھتہ کا مطالبہ کررکھا تھا۔ جس کے لئے انہو ں نے کالعدم تنظیموں کے نام سے خطوط بھی لکھے۔ طالب علموں کی عمر یں 17 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ جنھیں آج مقامی عدالت پیش کیا جائے گا۔