پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے شیخ محمدی میں دھماکے سے زخمی ہونے والے 4 پولیس اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ ھسپتال پہنچا دیا گیا۔ سیفن چوک کے قریب پولیس موبائل کو شدت پسندوں نے نشانہ بنایا۔
زخمی ہونے والے ایک سب انسپکٹر، سپاہی اور ڈرائیور سمیت 4 افراد کو لیڈی ریڈنگ ھسپتال پہنچا دیا گیا۔ جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ھسپتال ذرائع کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔