پشاور (جیوڈیسک) باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے قریب طیارے پر فائرنگ کے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے 3 منٹ بعد طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔
جبکہ واقعہ میں طیارے کے انجن نمبر 2 اور طیارے کے سائیڈ میں گولیاں لگی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ایک خاتون مسافر جاں بحق جبکہ 2 اسٹیو رڈ زخمی ہوئے زخمی ہونے والے اسٹیورڈ اس وقت سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مسافر خاتون کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی جبکہ ان کا تعلق ضلع نوشہرہ کے علاقہ زیارت سےتھا۔