پشاور (جیوڈیسک) شہدائے کربلا کی یاد میں دوسری محرم کو پشاور میں دو ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔ دو محرم کا پہلا ماتمی جلوس امام بارگاہ باوا فضل حسین یکہ توت سے بر آمد ہوا۔ عزادار سارے راستے مرثیہ خوانی اور ماتم کرتے رہے۔ جلوس منڈابیری، چوک ناصر خان اور چوک شہبازسے ہوتا ہوا امام بارگاہ آغا مصطفی شاہ پہنچ کر ختم ہوا۔ جلوس میں شرکت کے لئے آنے والوں کی مکمل تلاشی لی جاتی رہی۔
جلوس کے راستوں کے اطراف بھی خاردار تاریں اور قناتیں لگائی گئی تھیں۔ علم کا دوسرا جلوس بھی یکہ توت سے ہیامام بارگاہ حبیب سائیں امان اللہ سے برآمد ہوا اور گنج میں امام بارگاہ بی بی صاحبہ پہنچ کر ختم ہوا۔
جلوس کے اختتام پر عزاداروں کو کشمیری چائے پیش کی گئی۔ عشرہ محرم کے دوران پشاور شہر کی امام بارگاہوں سے چالیس ماتمی جلوس برآمد ہوتے ہیں۔