پشاورمیں سکھ نوجوان کے قتل کیخلاف ننکانہ میں احتجاجی ریلی

Sikhs Protest Rally

Sikhs Protest Rally

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) پشاور میں سکھ نوجوان کے قتل کے خلاف ننکانہ صاحب میں سکھوں نے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت پنجاب سکھ سنگت پاکستان کے چیئرمین سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کی۔

ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سکھ کمیونٹی کے ساتھ افسوسناک واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ سکھ کمیونٹی کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اگر خیبر پختو نخوا حکومت نے ہماری آواز نہ سنی تو ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔