پشاور:سولہ بارہ ایکشن فورم کی کال پر یوم سیاہ، کئی مظاہرین گرفتار

PESHAWAR

PESHAWAR

پشاور (جیوڈیسک) سولہ بارہ ایکشن فورم کی کال پر پشاور میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ پولیس نے شاہراہیں بند کرنے کے الزام میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پر مظاہرین نے صدر روڈ، جمرود روڈ اور جی ٹی روڈ کو مختلف مقامات پر بند کرکے ٹائر جلائے۔

جس پر پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرکے تھانہ غربی اور یونیورسٹی ٹاون کی حوالات میں بند کردیا۔ جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ شاہراہیں کھول دی گئی ہیں اورکاروباری مرکز کھل گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور نجیب الرحمن بھگوی نے بتایا کہ مظاہرین کو پر امن احتجاج کی اجازت دی گئی تھی اور انھیں پر امن مظاہرے کرنے کے لئے مکمل سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔

تاہم کسی کو شاہراہیں یا بازار بند کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جن مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں جلد ضمانت پر رہا کر دیا جائے گا۔