پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبائی دارالحکومت میں ایک روزہ خصوصی پولیو مہم کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق پشاور میں ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن کے لیے چار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔
جبکہ دوسری جانب 20 اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 24 نومبر کو شروع کی جا رہی ہے جس میں 19لا کھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق پولیو پی ون وائرس تاحال ماحول میں موجود ہے جو بچوں کے لیے خطرناک وائرس تصور کیا جا رہا ہے، یہ وائرس ایک بچے سے دوسرے بچے میں باسانی منتقل ہوتا ہے۔