پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے مشتاق آباد اور مسکین آباد کے رہائشی عید کے موقع پر بجلی کی بندش پر سراپا احتجاج بن گئے اور سنہری مسجد روڈ کوبند کردیا۔ پشاور کے علاقے مسکین آباد اور مشتاق آباد کے درجنوں رہائشی بجلی کی بندش کے خلاف سنہری مسجد روڈ پر جمع ہوئے اور شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
مظاہرین حکومت اور پیسکو کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انکے علاقے میں گزشتہ چار روز سے ٹرانسفارمرکی خرابی کے باعث بجلی بند ہے جس سے وہ مشکلات سے دوچار ہیں۔ مظاہرین پیسکو انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسفارمر فوری طور پر ٹھیک کرنے کی یقین دھانی پر منتشر ہوگئ