پشاو (جیوڈیسک) پشاور میں چارسدہ روڈ پر سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکے سے خاتون سمیت 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دس زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
دھماکے سے دو خواتین سمیت 34 افراد زخمی ہو گئے۔آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ بم بس کے پچھلے حصے میں نصب تھا،بس ملازمین کو چارسدہ لے جانا تھا۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کو روکنے کے لیے تھوڑی قانون سازی کی بھی ضرورت ہے۔انھوں نے بتایا کہ بم چھ کلو وزنی تھا جس کو ٹائم ڈیوائس سے اڑایا گیا۔