پشاو(جیو ڈئسک)ر پشاورکے طالبعلم نے ڈرون طیارے کا ماڈل تیار کر لیا، ملکی یونیورسٹیوں کے پانچ سو طالب علموں کی فنی صلاحیتوںکے جوہر دکھائے۔نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے زیر اہتمام ٹیکنالوجی کمپیٹیشن میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے پانچ سو سے زائد طالب علم شریک ہیں۔
طلبہ نے سافٹ اینڈ ہارڈ وئیر ڈیزائننگ، ایڈ میکنگ اور ذہنی آزمائش کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ ڈرون طیاروں کا تذکرہ تو ہر پاکستانی کرتا ہے لیکن پشاور کے طالبعلم نے ڈرون بنانے کا عزم کر رکھا ہے جس کا ماڈل ٹیکنالوجی کمپیٹیشن میں رکھا گیا ہے۔
ہارڈوئیر مقابلوں میں توانائی کی بچت کے حوالے سے طالبعلموں نے آئیڈیاز پیش کئے۔ نیشنل یونیورسٹی پشاور کے طالبعلم کا بنایا ہوا روبوٹ بھی توجہ کا مرکز رہا۔ ان کا دعوی ہے کہ اس روبوٹ سے بموں کو ناکارہ بنانے میں مدد لی جاسکتی ہے۔ نوجوانوں کی ذہانت جانچنے کے لیے سوال جواب کے مقابلے بھی کرائے گئے۔