پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں پہاڑی پورہ پولیس نے راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر خصوصی مہم کے دوران سات رکنی راہزن گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے تمام راہزن نو عمر لڑکے نکلے جو مختلف اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔
ایک گرفتار ملزم کے مطابق اس کے مالی حالات درست نہیں تھے اس لئے وہ سکول کی فیس جمع کرانے کے لئے لوٹ مار کا حصہ بنا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوگوں سے چھینے گئے آٹھ موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے والدین اور ان کے تعلیمی اداروں سے ان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔