پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں کنٹرولر امتحانات نے امتحانی عملہ کے آٹھ افراد کونقل کرنے میں طلبہ کو مدد فراہم کرنے کی شکایات پر برطرف کر دیا ہے۔
پشاور تعلیمی بورڈحکام کے مطابق جاری میٹرک امتحانات کے پیش نظر معاینہ ٹیم نے اسلامیہ کالجیٹ کے امتحانی ہال کا اچانک دورہ کیا ۔ جہاں کنٹرولر امتحانات نے طلبہ کو نقل کرنے میں مدد فراہم کرنے پر امتحانی عملے کے آٹھ افراد کو فارغ کردیا۔ اور ان کی جگہ نئے آٹھ افراد کی ڈیوٹی لگادی۔
تعلیمی بورڈ حکام کے مطابق انھیں فارغ کئے گئے ا متحانی عملہ سے متعلق طلبہ کو نقل کرنے میں مدد فراہم کرنے کی شکایات ملی تھیں۔ جن کے خلاف انکوائری کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ امتحانی مراکز کے قریب دفعہ 144کے تحت غیر متعلقہ افراد کی موجودگی پر پابندی عاید کی گئی ہے تاکہ جاری میٹرک کے امتحانات میں امیدواروں کو نقل کی فراہمی کی روک تھام ہو سکے۔