پشاور: خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا کے نمونے حاصل کر لیے گئے

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) ماہرین نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پشاور دھماکے کے ممکنہ خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا کے نمونے حاصل کر لیے، دھماکے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا۔

فرانزک ماہرین نے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیے گئے خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا کے نمونے حاصل کیے۔ ان نمونوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق ممکنہ خود کش حملہ آور کا سر بھی ملا ہے۔