پشاور (جیوڈیسک) پشاور دھماکوں کی تحقیقاتی ٹیم نے چرچ کا دورہ کیا، انویسٹی گیشن حکام کے مطابق دونوں حملہ آور مرد اور عام کپڑے پہنے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن مسعود خلیل کا کہنا ہے کہ پشاور میں گرجا گھر حملے میں ملوث دونوں افراد مرد اور عام کپڑوں میں ملبوس تھے۔
مسعود خلیل کہتے ہیں کہ پولیس کی وردی اور برقع پوش حملہ آور ہونے سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کے اعضا کے نمونے حاصل کئے جائیں گے، جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوایا جائے گا۔