پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے گنجان آباد علاقے کوہاٹی میں چرچ پر دو خود کش حملوں کے بعد اظہار یکجہتی کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما غلام احمد بلور جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں تاہم خود کش دھماکے کے بعد وہاں موجود افراد میں شدید اشتعال تھا۔
انہوں نے غلام احمد بلور کو دیکھ کر غم و غصے کا اظہار کیا اور نعرے بازی شروع کر دی جس کے بعد غلام احمد بلور واہپس روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ واقعے میں اب تک 25 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئے۔