پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقہ سلیمان خیل میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ سلیمان خیل میں دھماکا اسپتال کے قریب کیا گیا۔ دھماکا اس وقت کیا گیا جب پولیس گاڑی مقامی اسپتال کے قریب گاڑی پہنچ گئی اور پولیس اہل کار گاڑی سے اتر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق اسپتال میں پولیو مہم کا سامان تقسیم کیا جارہا تھا۔
ایس ایس پی اپریشز پشاور نجیب الرحمان کے مطابق دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ ایس ایس پی اپریشنز نجیب اللہ کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کرایا گیا، جس کا نشانہ پولیس کی گاڑی تھی۔ دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے دو افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے 10سے زیادہ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا ہے۔ جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔