پشاور کے نواحی علاقوں میں بھی انتخابی مہم بند کرنے کیلئے دھمکیاں

Peshawar

پشاور(جیو ڈیسک)پشاور کے شہری علاقوں کے بعد نواحی علاقوں میں بھی انتخابی مہم بند کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں کالعدم تحریک طالبان کے نام سے خطوط بھیجے گئے ہیں۔

جن میں مقامی افراد کو انتخابی مہم بند کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ خطوط ملنے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور انتخابی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل پشاور کے شہری علاقہ کوہاٹی چوک اور لاہوری گیٹ سمیت دیگر علاقوں میں بھی اسی قسم کے دھمکی آمیز خطوط پھینکے جاچکے ہیں۔