پشاور کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن،65 مشتبہ افراد گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 65 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز رات گئے تھانہ خزانہ اور داودزئی کی حدود میں کئے گئے۔

جس کے دوران ایک افغان مہاجر سمیت 65 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن کے قبضے سے 6 پستول اور 3 رائفلز بھی برآمد کی گئیں۔ علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔