پشاور (جیوڈیسک) پشاور شہر اور گردونواح میں مون سون کی پہلی موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیااور لوگوں نے رمضان المبارک کے دوران ٹھنڈے موسم پر خدا کا شکر ادا کیا۔بدہ کی صبح پشاور اور گردونواح میں اچانک آسمان پر کالے بادل چھا گئے اور موسلادھار بارش شروع ہوئی۔
مون سون کی پہلی بارش سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا وہاں رمضان المبارک میں لوگوں نے خداکا شکر ادا کیا تاحال آسمان پر کالے بادل چھائے ہوئے ہیں اور بارش کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پشاور اور گردونواح میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔