پشاور (جیوڈیسک) کراچی کے بعد پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ، چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ گورنر ہائوس کے باہر فائرنگ سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بدھو ثمر باغ میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ثمر باغ کے قبرستان کے قریب چار افراد کی لاشیں پڑی ہیں جن کی عمریں پچیس سے پینتیس سال کے درمیان ہیں۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر گورنر ہائوس کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا ہسپتال میں چل بسا۔