پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ تہکال میں رشتے کے تنازعے پر باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔ کار سوار ملزمان دوہرے قتل کے بعد فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تہکال کے علاقہ میں پیش آیا۔ کار سوار ملزموں کی فائرنگ سے نذر خان اور اس کا بیٹا الماس جاں بحق ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ رشتے کے تنازعے کا شاخسانہ ہے۔
الماس نے کچھ عرصہ قبل ایک لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔ جس کے بعد اس کا لڑکی کے گھروالوں سے تنازعہ چل رہاتھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔