پشاور میں مندر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) جھنڈا بازار میں مندر کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جھنڈا بازار میں مندر کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار غلام محمد پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سے وہ شدید زخمی ہو گیا، پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا اور مبینہ حملہ کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔