قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور کے مضافاتی علاقوں میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے روابط کے الزام میں دس افراد کو گرفتار کیا ہے سرکاری حکام نے کوب تایا کہ فرنٹیر روڈ سے متصل علاقوں سلیمان خیل، مریم زئی اور شیرکیرہ میں فوج ،فرنٹیر کانسٹبیلری اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا ہے۔
جس کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال دو گھر مسمار کیے گئے جبکہ بھاری اسلحہ بھی قبضہ میں لیا گیا ہے حکام کے مطابق دہشت گردوں سے روابط کیا لزام میں دس افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔