پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے دہشتگردی اور بھتہ خوری کے واقعات میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی فیصل مختار نے پہاڑی پورہ پولیس سٹیشن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے ۔ ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار دہشتگرد کالعدم تنظیم کا رکن ہے۔
بارودی سرنگیں اور بارودی مواد لگانے کا ماہر ہے ۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد کے قبضے سے پستول اور دو دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اس موقع پر دہشتگرد کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔
گرفتار دہشتگرد کے مطابق وہ شمالی وزیرستان میں ٹریننگ حاصل کر چکا ہے اور اب تک دو گھروں کے سامنے دھماکے کر چکا ہے۔