پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بس ٹرمینل کے قریب بم ناکارہ بنا دیا گیا

Bomb

Bomb

پشاور (جیوڈیسک) چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ فورسز نے حاجی کیمپ بس ٹرمینل کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا۔

دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ بنایا گیا تاہم فورسز نے اسے ناکام بنادیا۔ فورسز کو پشاور کے حاجی کیمپ بس ٹرمینل کے قریب بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورتلاشی کے دوران ایک تھرماس میں رکھا 4 کلو وزنی بم برآمد کرلیا اس موقع پر موجود بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار کرلیا جس کا نام فضل الرحمان بتایا جاتا ہے۔