پشاور میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تمام سینما گھر بند کرا دیئے گئے

پشاور

cinema

cinema

پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے خیبرپختونخوا حکومت کی ہدایت پر شہر بھر کے تمام سینما گھر بند کرا دیئے ہیں۔

پشاور میں سینما گھروں پر پے درپے حملوں کے بعد صوبائی وزارت داخلہ کی ہدایت پر پشاور پولیس نے شہر بھر کے سینما گھروں کو موثر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے تک بند کرادیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے سینما گھروں کے لئے جاری نئے قوائد و ضوابط کے مطابق 18 سال سے کم عمر افراد کے فلم دیکھنے پر پابندی ہو گی جبکہ فلم دیکھنے کے شوقین افراد کو اپنا اصلی شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا، نئے قوائد و ضوابط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سینما مالکان کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ سینما گھروں کی سیکیورٹی کو موثر بنائیں اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں، فلم دیکھنے کے لئے سینما آنے والوں کے لئے صرف ایک گیٹ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ پشاور میں گزشتہ ہفتے کے دوران 2 سینما گھروں میں دستی بم حملوں کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔