پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے متنی کے علاقے میں کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بارودی مواد اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس نے پشاور کے علاقے متنی میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بارودی مواد اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز میاں سعید کےمطابق پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو علاقے میں موجود ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 5 کلو سے زائد بارودی مواد اور دستی بم بر آمد ہوئے ہیں جب کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان 2014 میں ایس ایچ او بڈھ بیر کے قتل میں بھی ملوث ہیں جب کہ ان سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔