پشاور: دہشت گردوں کا پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر حملہ،4 اہلکار شہید

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک)دہشت گردوں نے باڑہ روڈ پر پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر حملہ کر دیا جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ دو دھماکوں کی بھی آواز سنی گئی۔حملے میں چار اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا.

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دفر میں جرگہ ہو رہا تھا ذرائع کے مطابق دہشت گرد اپنے قیدی ساتھیوں کو چھڑانا چاہتے تھے۔