پشاور : دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور ایف سی کے آپریشن

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس اور ایف سی کے آپریشن کے دوران ایف آر پشاور میں 5 اور مچنی پل پر 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس سب انسپکٹر اور ایف سی کے ایک لانس نائیک شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پشاور کے دو مقامات پر کارروائی کی گئ۔

پولیس کاکہناہے کہ پہلا آپریشن پشاور کے سرحدی علاقے متنی میں کیا گیا جس میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں عوام کو دکھانے کےلیے پشاور میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں رکھی گئی ہیں۔ دوسرا آپریشن مچنی پل کے نواحی علاقے متھرا میں تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے کمانڈر سیار خان اور اُس کے ساتھی کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

مقابلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایس ایچ او تھانہ متھرا عشرت یاراور ایف سی کے ایک لانس نائیک شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور حملے پر تفتیش میں پیش رفت کے بعد یہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔